لاہور: پاکستان سپر لیگ لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایڈیشن میں جوکمی کوتاہی ہوئی تھی وہ اس بارپوری کرلیں گے، اس مرتبہ ہماری تیاریاں بہت زبردست ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندر کے کپتان نے کہا کہ فینزسےکہوں گا کہ کووڈ کی صورتحال میں اپناخیال رکھیں، پوراسال اپنے ملک میں کرکٹ کھیلتےہیں،امیدہےکنڈیشنزکافائدہ اٹھائیں گے۔
سہیل اختر کا کہنا تھا کہ راشدخان پوری پی ایس ایل میں دستیاب ہوئےتوہماری بولنگ اورمضبوط ہوگی،راشدخان ورلڈکلاس بولرہیں،پوری دنیا کی لیگزمیں اچھا پرفارم کیاہے۔
کپتان لاہور قلندر نے مزید کہاکہ ہم نےاس باردوتین تبدیلیاں کی ہیں، زیادہ ترپلیئرزوہی ہیں جوپچھلے سال ٹیم میں موجود تھے،اس بارپی ایس ایل میں مزیدبہترلاہور قلندرزکی ٹیم آپ کونظرآئےگی،قلندرزکےہائی پرفارمنس سینٹرمیں ہمیں بہترین سہولیات مل رہی ہے۔
The post گذشتہ کمی کوتاہیوں کو اس بارپورا کریں گے، کپتان لاہور قلندر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.