جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کا تیسرا دن

کراچی کے گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، نالے کے دونوں اطراف آٹھ آٹھ کلومیٹر تک کچی تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کاکہنا ہے کہ 70فیصد سے زائد متاثر مکانات کے متاثرین کو دو سال کا کرایہ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نالہ اسٹاپ سے کیفے پیالہ تک کچی تجاوزات ہٹا دی ہیں ۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل کا مزید کہنا تھا کہ 4 ہزار مکانات خالی کرنے کے لئے مکینوں کو 10 دن کی مہلت دے دی گئی ہے، مکانات گرانےکی کارروائی 19 فروری سے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.