بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کر لیا۔

ملک بھر میں حالیہ دنوں میں کاروں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جون 2020ء میں ڈالر کی قیمت 152 روپے تھی جو اپریل 2021ء میں بھی 152 روپے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہو کر 152 پر آ چکی ہے لیکن گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.