جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

گانا اصلی ہے یا کوور، جاننے کیلئے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: یوٹیوب میوزک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے یہ بآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ تلاش کیا جانے والا گانا اصل گانے کا کوور ہے یا لائیو ریکارڈنگ ہے۔

اس نئے فیچر کی نشان دہی سب سے پہلے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے صارف کی جانب سے کی گئی۔ صارف کی جانب سے جب ایک گانا تلاش کیا گیا تو سامنے آنے والے نتائج میں فنکار کے نام کے ساتھ ’لائیو‘ اور ’کوور‘ کے لیبل بھی نمایاں ہوئے جس سے معلوم ہوا کہ یہ گانا اصل نہیں ہے۔

(تصویر: Android Central)

(تصویر: Android Central)

یہ لیبل ایپ پر طویل عرصے سے استعمال کیے جانے والے ’ای‘ لیبل(نازیبا زبان استعمال کیے جانے والے گانوں کے ساتھ ظاہر ہونے والے لیبل) کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔

البتہ یہ لیبل صرف ڈھونڈے جانے والے گانے کے حاصل ہونے والے نتائج میں دیکھے جاسکیں گے۔ گانا چلانے یا کسی کمیونیٹی پلے لسٹ کے اندر یہ لیبل ظاہر نہیں ہوں گے۔

مزید یہ کہ جس البم میں یہ گانا موجود ہوگا وہاں بھی یہ لیبل نہیں دیکھے جا سکیں گے۔

You might also like

Comments are closed.