منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

آئی فون کی بیٹری کی عمر بڑھانے والے ڈیجیٹل ٹوٹکے

پیرس: آئی فون صارفین کو فون استعمال کرتے وقت سب سے زیادہ خیال بیٹری کا ہوتا ہے۔ فون کی سیٹنگ میں کچھ معمولی سی تبدیلیاں کرتے ہوئے بیٹری کے بوجھ کو ہلکا کیا جا سکتا ہے جس کے سبب اس کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

کچھ عام اقدام میں ڈارک موڈ کو فعال کرنا، لوکیشن سروس کو بند کرنا اور وائے فائے کا آن ہونا شامل ہے۔

بیک مارکٹ کے کیوِن شیرن کے مطابق چارجنگ ضائع ہونے سے بچانے کا ایک طریقہ آٹو برائٹنیس کے فیچر کو آن کرنا اور زیادہ سے زیادہ روشنی 50 فی صد تک سیٹ کرنا ہے۔ یہ سیٹنگ فون کی روشنی ارد گرد کی روشنی کی مناسبت سے سیٹ کر دیتی ہے۔

ایسا کرنے کے لیے سیٹنگ میں جاکر ایکسِسبلیٹی کے اندر ڈِسپلے اینڈ ٹیکسٹ سائز میں موجود آٹو برائٹنیس کے آپشن کو آن کرنا ہوگا۔

آئی فون صارفین ایپل کے ہائی ایفیشنسی فوٹو فارمیٹ کو استعمال کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو کے فائل سائز کو کم کرتے ہوئے بیٹری کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس کی مدد سے فوٹو اور ویڈیو کی فائل سائز کو 50 فی صد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال میں لانے کے لیے سیٹنگ میں جاکر کیمرا آپشن کے اندر فارمیٹ میں موجود ہائی ایفیشنسی کے آپشن کو آن کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور فیچر بیٹری آپٹیمائزیشن کو آن کرتے ہوئے فون کو ضرورت سے زیادہ چارج ہونے سے بچایا جاسکتا ہے جس کے سبب  بیٹری پر اثر مرتب ہوسکتے ہیں۔

آئی او ایس 13 یا اس سے زیادہ کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل آئی فونز کی سیٹنگز میں جا کر بیٹری کے آپشن میں موجود بیٹری ہیلتھ اور چارجنگ میں موجود آپٹیمائز بیٹری چارجنگ کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔

You might also like

Comments are closed.