آسٹریلیا نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی، تیسرے روز مہمان ٹیم نے 5 رنز کا ہدف 4 گیندوں پر حاصل کرکے سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
گال ٹیسٹ کے تسیرے روز آسٹریلین ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی نامکمل اننگز میں صرف 8 رنزکا اضافہ کرسکی اور 321 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
کیمرون گرین 77 اور عثمان خواجہ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مہمان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل کی، سری لنکن ٹیم کی دوسری اننگز ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 113 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئے، میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 5 رنز کا ہدف دیا، جو آسٹریلیا نے 4 گیندوں پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کو 2 میچز کی سیریز میں ایک۔صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
Comments are closed.