ویمن یونیورسٹی صوابی میں پہلا سینٹر فار آن لائن لرننگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی آن لائن تدریسی سینٹر قائم کرنے والی خیبرپختونخوا کی پہلی سرکاری جامعہ ہوگی۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر شاہانہ عروج نے جامعہ میں آن لائن لرننگ سنیٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ آن لا ئن تدریسی نظام وقت کی ضرورت ہے اور آن لائن تدریس میں اساتذہ کے لیکچرز کو ریکارڈ کیا جائے گا جسے طالبات کسی بھی وقت یونیورسٹی کے پورٹل پر دیکھ سکیں گے۔
شاہانہ عروج نے کہا کہ بیرون ملک موجود اسکالرز اور سائنسدانوں کے لیکچر بھی طلبہ کو میسر ہونگے تاہم پہلے مرحلے میں سہولت صوابی یونیورسٹی طلبہ کو دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ سینٹر کا قیام ایک بہترین اقدام اور دورحاضر کی اہم ضرورت ہے، دیگر جامعات بھی اس اقدام کی تقلید کریں۔
The post کے پی کے کی پہلی جامعہ میں آن لائن لرننگ سینٹر قائم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.