پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

کے پی میں 5 ہزار میڈیا انفلوئنسرز بھرتی ہوئے، فیروز شاہ

خیبر پختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے 5 ہزار سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز کو گھر بیٹھے ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہیں مل رہی ہیں۔

فیروز جمال شاہ نے کہا کہ صوبے میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں یہ انفلوئنسرز نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انفلوئنسرز کو پیسے کے پی حکومت دے رہی ہے، ان کا ایجنڈا سب کے سامنے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.