جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کے پی میں عمران خان کی جیت ہوئی، کامران بنگش

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختون خوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی جیت ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن اراکین نے رضاکارانہ طور پر حکومتی اراکین کو ووٹ دیے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خیبر پختون خوا حکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا ہے، پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے چھ ووٹ حکومتی امیدواروں کو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.