ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

کے پی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر کے سرپلس بجٹ دینے کی شرط مان لی

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر کے سرپلس بجٹ دینے کی شرط مان لی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے جس کے تحت کے پی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ کل پیش کردیا جس کے بعد اب آپ کی تنخواہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں یا آپ کے ہاتھ میں ٹیکس کٹنے کے بعد کتنی آئے گی اس بارے میں آپ خود ہی جان سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے 117 ارب کے سرپلس بجٹ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو اس وقت کم از کم 200 ارب روپے کا خسارہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.