خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر کے سرپلس بجٹ دینے کی شرط مان لی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے جس کے تحت کے پی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے 95 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے 117 ارب کے سرپلس بجٹ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو اس وقت کم از کم 200 ارب روپے کا خسارہ ہے۔
Comments are closed.