بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل، کوشش ہوگی بیٹنگ میں ایکشن دکھاؤں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بڑے زبردست پلیئرز ملے اور اس کا آغاز بڑا اچھا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا دوسرا سیزن بھی کامیاب ہوگا، کوشش کروں گا بیٹنگ میں ایکشن دکھاؤں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور نوجوان کھلاڑی قاسم اکرم اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے سرجری کا کہا ہے اسی لئے سارے میچ نہیں کھیل سکوں گا، اس بار ڈرافٹنگ میں نئے پلیئرز کو لیا ہے تاکہ انہیں موقع دیا جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.