صوبۂ خیبر پختون خوا، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئر دیر، دیامر، راولپنڈی اور مری میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر زیرِ زمین تھی۔
Comments are closed.