ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) 78 فیصد ٹیکس ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کرپاتی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے الیکٹرک ہر گھر پر بجلی کا بل دیتی ہے، ہم نے سوچا ٹیکس کلیکشن کے ایم سی کیوں نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ منظوری کے لئے نیپرا جائے گا، شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر بتاؤں گا کہ آپ نے اتنا ٹیکس دیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ چند ماہ میں کراچی کے 40 پارکس کو بحال کیا جائے گا، ضلع وسطی میں بڑا پارک تعمیر کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب کے ایم سی باغ ابن قاسم میں ماہی گھر دوبارہ بنائے گی۔
Comments are closed.