بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے ہربھجن کی کلاس لے لی

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کو کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نے کے ایل راہول کی حمایت میں پیغام کیا تھا۔

جس میں ہربھجن سنگھ نے لکھا تھا کہ کیا ہم کے ایل راہول کو اکیلا چھوڑ سکتے ہیں؟ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ اب بھی ٹاپ پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہم سب اس دور سے گزرتے ہیں، وہ پہلا یا آخری نہیں ہے، تو اس کی عزت کریں وہ بھی ہمارا اپنا بھارتی ہے۔

ہربھجن سنگھ کے پیغام کے بعد بھارتیوں نے ان کی کلاس لے لی۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ راہول نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ مجرم تو سرفراز خان، سنجو سیمسن اور شبمن گل ہیں، ایک سیریز میں پرفارم نہ کرنے پر یہ جرم شیکھر دھون نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرلی وجے اور کرون نائر اس جرم کے ماسٹر مائنڈ تھے، لیکن ہر شخص کے لیے الگ پیمانہ ہوتا ہے۔

ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ کیا ہمارے ملک کے پاس کوئی اور باصلاحیت بیٹر نہیں ہے؟ سب کو موقع ملنا چاہیے۔

ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ راہول نے جرم کیا ہے، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.