بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

اب گوگل میٹ میں 360 درجے پر مجازی پس منظر کا اضافہ کر دیا گیا

سان فرانسسكو: بالخصوص کووڈ 19 کی وبا میں مجازی میٹنگ اور آن لائن تعلیم دنیا بھر میں گویا ایک فیشن بن گئی۔ اس تناظر میں جہاں بہت ساری ایپس سامنے آئی ہیں وہیں ان میں نت نئی جدتیں بھی پیدا کی گئی ہیں۔ اب گوگل نے اپنی مشہور ایپ ’میٹ‘ میں مجازی بیک گراؤنڈ پیش کر دیا ہے جو 360 درجے پر دکھائی دیتا ہے۔

لوگ چاہتے ہیں کہ گفتگو کے دوران کوئی ان کےگھر میں بکھری اشیا نہ دیکھے اور اسی لیے ویڈیو کانفرنسنگ میں ورچول بیک گراؤنڈ کی ضرورت پیش آئی ہے۔ گوگل میٹ نے اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے یہ سہولت پیش کی ہے جو فون کے اندرونی جائرواسکوپ کی بدولت بیک گراؤنڈ بدلتا ہے اور یوں ورچول میٹنگ میں ایک نئے اور عرصے سے متقاضی فیچر سامنے آیا ہے۔

فی الحال بہت زیادہ بیک گراؤنڈ موجود نہیں لیکن شاید ان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس وقت ایک مندر نما عمارت اور ساحل کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ جیسےجیسے آپ فون گھماتے ہیں پس منظر بدلتا رہتا ہےاور سامنے والے کو یوں لگتا ہے کہ وہ ایک لائیو بیک گراؤنڈ میں موجود ہے۔ تاہم گوگل کا مقصد یہ تھا کہ پس منظر ہر طرح سے گھر سے الگ ہو۔

اس سے قبل گوگل نے میٹ میں ویڈیو کانفرنس میں ایموجی اور دیگر ردِ عمل بھی متعارف کرائے تھے۔

 

You might also like

Comments are closed.