بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

کے الیکٹرک کی کراچی کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیپرا سے کے الیکٹرک نے یہ کمی دسمبر 2022ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 30 جنوری کو ہو گی۔

مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.