کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کے لیے نومبر کے ایف سی اے میں 7 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی ہے۔
تر جمان کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی نومبر 2022ء کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔، جس میں پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 7.04 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔
نومبر 2022 کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ستمبر 2022 کے مقابلے کم ہے، جس کی بنیادی وجہ آر ایل این جی، فرنس آئل اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے۔ جی) سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بالترتیب 18، 15 اور 37 فیصد کمی ہے۔
واضح رہے کہ ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے اور یہ نیپرا اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کو بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ نیپرا عوامی سماعت کے بعد درخواست کا جائزہ لیتا ہے اور جانچ پڑتال کے بعد اُس مدت کا تعین کرتا ہے، جس میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو صارفین تک بلوں کے ذریعے منتقل کیا جانا ہے۔
پورے ملک میں لاگو ٹیرف طریقہ کار کے مطابق ایف سی اے کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کا اطلاق صارفین کے بلوں پر صرف ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے۔
Comments are closed.