پیر2؍جمادی الثانی 1444ھ26؍دسمبر2022ء

پاکستان میں رول آف لا کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، فواد چودھری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے 3 واقعات نے پاکستان میں رول آف لا کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، واضح ہو چکا کہ کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے، صوبائی اسمبلیاں ختم کرکے ڈویژن لیول پر اسمبلی بنانی چاہیے، ڈویژنل اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہونے چاہئیں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔

You might also like

Comments are closed.