امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی والوں کے 52 ارب روپے کھا گئی۔
یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ توانائی نے کے الیکٹرک کے ساتھ کراچی کو 10 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کا معاہدہ کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہےکہ 10 ہزار میگاواٹ کی جگہ 3 ہزار میگا واٹ بجلی کراچی کو ملے وہ بھی کافی ہے، ساری پارٹیاں کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ایسا نہیں رہا کہ لوگ اس پر اعتماد کر سکیں، آر اوز اور ڈی آر اوز کے ذریعے الیکشن کروائے جا رہے ہیں یہ انصاف پر سوال ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان ان لوگوں کو بھرتی کر رہا ہے جو سندھ میں پیپلز پارٹی کے حامی ہیں، آپ کون سے الیکشن کی شفافیت کی توقع کرتے ہیں؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، کچھ علاقوں میں تو 12، 12 گھنٹے گیس نہیں ہوتی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک اس شہر کا مینڈیٹ بکتا رہا ہے، 14 جنوری کو شارعِ فیصل پر غزہ ملین مارچ کرنے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.