بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کےفور منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراض ہے تو نشاندہی کریں، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراض ہے تو نشاندہی کی جائے۔

چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزائن واٹر بورڈ نے بنایا ہے، منصوبے کی تعمیر شروع ہوگئی تو اسے بدلنا مشکل ہوگا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ کےفور کا پی سی ون بننے والا ہے۔

کچھ دن قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ ایک دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک نے منظور کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ اکتوبر 2023ء تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.