کےالیکٹرک نے بجلی بلوں میں کے ایم سی ٹیکس سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ٹیکس لگانے یا ہٹانے کا اختیار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک مختلف ٹیکسوں پر حکومتی ہدایت ماننے کا پابند ہے، اہل کراچی کے انوکھے احتجاج سے واضح ہوا کہ کچرا شہر کے لیے کتنا بڑا مسئلہ ہے۔
کےالیکٹرک ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میونسپل ٹیکس کے استعمال سے متعلق معلومات کےالیکٹرک کے اختیارات میں نہیں، اس حوالے سے کے ایم سی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فضلے سے توانائی اور اس طرح کی پالیسیوں کی بھی اشد ضرورت ہے، اس طرح کچرا منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ بطور ذمہ دار ادارہ، کچرے کا مسئلہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت حل کرنے سے متعلق غور کر رہے ہیں۔
Comments are closed.