بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کردی گئی

کےالیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی 76 پیسے یونٹ سستی کردی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں سستی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فروری کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق  سستی بجلی کا ریلیف لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کے صارفین پر نفاذ نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ریلیف کا اطلاق نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.