بلوچستان کے ضلع کیچ میں محکمہ جنگلی حیات نے جنگلی ہرن، تلور اور خرگوش کے شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شکار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چیف کنزر ویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ ہرن، تلور کا شکار محکمہ کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
شریف الدین بلوچ نے کہا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے کیچ میں غیر قانونی شکار کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہے۔
Comments are closed.