ford escort zx2 sr ecu hookup st louis hookups reddit hookup bbw com hookup Cragsmoor New York gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیچ: موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، 2 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سڑک تعمیر کرنے والے 2 مزدور جاں بحق، جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار افراد نے ہوشاپ لنک روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود 2 مزدور جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

ہرنائی میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ایک بار پھر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.