بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپٹن صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے اسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواستِ ضمانت کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عدم موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو مؤخر کر دیا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) میاں نواز شریف کے داماد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.