مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پشاور ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی جس پر خوش ہوتے ہوئے انہوں نے عدالت کے احاطے میں شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کی۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میاں نواز شریف کے داماد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔
Comments are closed.