گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔
Comments are closed.