حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی پرنس فلپ اور بڑی بہوکیٹ کے تعلقات کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ کیٹ اور شہزادہ فلپ کا بہت خاص اور مضبوط رشتہ تھا اور دونوں اکثر اپنے یکساں خیالات بھی ایک دوسرے سے شئیر کرتے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچز آف کیمبرج اور ڈیوک آف ایڈنبرا کا آپس میں غیر متوقع طور پر بہت خاص دوستانہ رشتہ تھا دونوں اپنے شاہی فرائض کی ادائیگی کے دوران خوب ہنسی مذاق بھی کرتے تھے۔
شاہی مبصر انگریڈ سیورڈ کا کہنا ہے کہ شہزادہ فلپ اور کیٹ کئی بار ایک دوسرے کو لطیفے سناتے ہوئے بھی پائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق کیٹ شاہی خاندان کا حصہ بننے سے 13 سال پہلے سے ہی شہزادہ فلپ کو جانتی تھیں اور شہزادہ ولیم سے شادی ہونے سے پہلے ہی وہ شہزادہ فلپ سے مل چکی تھیں۔
یہی نہیں ڈچز آف کیمبرج نے ڈیوک کی فیملی کا ممبر بننے سے کئی سال پہلے ڈیوک آف ایڈنبرگ ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
ڈیوک آف ایڈنبرا کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا ایوارڈ پروگرام جس کی ابتداء پرنس فلپ نے 1956ء میں کی تھی۔
14 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کو زندگی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت کی صلاحیتوں، اعتماد اور آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ڈچز نے اپنا ڈیوک آف ایڈنبرا گولڈ ایوارڈ مارلبرو کالج میں چھٹی فارم کی طالبہ کے طور پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.