بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیٹی بندر میں ڈوبنے والے 1 اور ماہی گیر کی لاش مل گئی

صوبۂ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی لانچ کے 1 اور ماہی گیر کی لاش مل گئی۔

22 جنوری سے شروع کیے گئے ایدھی کے سرچ آپریشن کے دوران 9 ماہی گیروں کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں ملنا اب بھی باقی ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب گہرے سمندر میں 3 کشتیاں الٹنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق آج صبح ملنے والی لاش کراچی کے ماہی گیر رفیق کی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیر رفیق کی میت کو کراچی کے علاقے کورنگی میں اس کے گھر پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں اُلٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

ان 46 میں سے 34 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ بقیہ 12 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 9 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں اور 3 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.