انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے لمبا چھکا لگانے پر قانون میں ترمیم کا کہہ دیا۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اصولوں میں ترمیم چاہتا ہوں۔
انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اگر کوئی کرکٹر 100 میٹر سے لمبا چھکا مارے تو اسے 6 کے بجائے 12 رنز دیے جائیں۔
کیون پیٹرسن کے مطابق ایسا کرنے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ میں بھی یہ تجربہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فعال رہتےہیں اور کرکٹ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
Comments are closed.