کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کے بعد کیوبا کے عوام کو 6 دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی میسر نہیں رہے گی۔
رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8 ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی طاقت، مثالی نوعیت اور فہم پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
مستفعی ہونے والے کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک، انقلاب اور سوشل ازم کے دفاع کے لیے ہر دم تیار رہیں گے۔
رول کاسترو نے کہا کہ وہ ملک کے مستقبل اور مشن کی تکمیل کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔
رول کاسترو نے اپنے بعد پارٹی کے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
رول کاسترو کے مستعفی ہونے سے 1959ءکے انقلاب سے شروع ہونے والی کاسترو خاندان کی باضابطہ قیادت کا دور ختم ہو جائے گا۔
Comments are closed.