کینیڈا کے ہمالیہ سینٹر میں ادارے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ایک نہایت پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔
مہمان خصوصی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے علاوہ علاقے کے منتخب نمائندے اور دیگر تنظیموں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا، اس موقع پر کینیڈا کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا جس کے بعد ہمالیہ سینٹر کی صدر نے خطاب کیا۔
بعد ازاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ہمالیہ سینٹر اور ایونٹ منتظم نظام الدین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تفصیل سے ذکر کیا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بعد تقریب میں موجود دیگر مہمان گرامی نے بھی تقاریر کیں۔
تقریب کے دوران 8 فنکاراؤں نے نہایت شاندار کلاسیکل رقص پیش کیا جسے حاظرین نے خوب سراہا۔
ہمالیہ سینٹر کی 25ویں سالگرہ کی اس تقریب میں 200 سے زائد افراد شریک تھے، تمام حاظرین کی کھانے کے ساتھ تواضع کی گئی۔
Comments are closed.