بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن سن لے خان بلدیاتی الیکشن کی بات کریں گے، علی زیدی

تحریک انصاف سندھ کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سن لے عمران خان بلدیاتی الیکشن کی بات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران اسماعیل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے خط لکھا کہ عمران خان تقریر میں بلدیاتی الیکشن کی بات نہ کریں، الیکشن کمیشن کو بلاول کی دھمکیاں نظر نہیں آرہیں؟۔

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف…

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کو منتخب میئر چاہیے، مقامی نمائندوں کا ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے جیالے پریزائڈنگ افسران لگائے، یہ کچھ کرلیں جیتنا عمران خان نے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.