کینیڈا میں پیوندکاری کے لیے انسانی پھیپھڑوں کو پہلی بار ڈرون کے ذریعے ایک سے دوسرے اسپتال پہنچایا گیا۔
مغربی میڈیا کے مطابق انسانی پھیپھڑوں نے یہ سفر ستمبر کے اواخر میں ٹورنٹو کے دو اسپتالوں کے درمیان بذریعہ ڈرون 6 منٹ میں طے کیا۔
ان پھیپھڑوں کی پیوندکاری 63 سال کے شخص ایلن ہوڈک میں کی گئی جن کے اپنے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلن ہوڈک ایک انجینیئر اور ڈرون ٹیکنالوجی کے شائق ہیں۔ انسانی اعضاء کو روایتی طریقوں سے ٹرانسپورٹ کرنے میں کئی مرتبہ تاخیر ہوجاتی ہے اور یہ پیوندکاری کے قابل نہیں رہتے۔
پیوندکاری کے لیے انسانی اعضاء کی کمی کی وجہ سے کئی کمپنیاں ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں۔
اگرچہ پھیپھڑوں کی بذریعہ ڈرون منتقلی کا یہ پہلا واقعہ ہے لیکن اس سے پہلے مئی میں ریسرچ مقاصد سے انسانی لبلبے نے امریکی ریاست منیسوٹا میں ڈرون کا سفر کیا اور 2019 میں بالٹی مور میں انسانی گردوں کو پیوندکاری کے لیے ڈرون کے ذریعے ٹرانسپورٹ کیا گیا۔
Comments are closed.