کینیڈا نے پاکستان سمیت بھارت کے لیے ایک ماہ کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان سمیت بھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کینیڈین حکومت کے فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔
پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔
پی آئی اے کو کینیڈین ایویشن اتھارٹی کا نوٹم بھی موصول ہوگیا ہے، پی آئی اے ذرائع کے مطابق کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ کاکہنا ہے کہ دونوں ممالک سے آنے والے زیادہ ترمسافر کورونا پازیٹیو تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے کارگو پروازیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
Comments are closed.