بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا میں پی آئی اے ائیرہوسٹس پُراسرار طور پر لاپتہ

کینیڈا کے ہوٹل میں ٹھہرے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) ائیرہوسٹس کمرے سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے ذریعے کینیڈا پہنچے۔ کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔

پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے حرکت میں آگئی۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا۔

The post کینیڈا میں پی آئی اے ائیرہوسٹس پُراسرار طور پر لاپتہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.