کینیڈا میں پاکستانی کینیڈین شہری فقیر علی کو اغوا اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی 2 مشتبہ گاڑیاں قبضے میں لےکر اغواکاروں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنی شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان میں سے 2 سیاہ فام تھے، 63 برس کے فقیر علی کو اغوا کرنے کا واقعہ ہیملٹن میں صبح 3 بجے پیش آیا تھا۔
فقیر علی کو بچانے کی کوشش کرنے والے دونوں بیٹوں کو ملزمان نے گولی ماری تھی جس سے ایک بیٹا 21 برس کا حسنین علی جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوا ہے، فقیر علی اور ان کا زخمی بیٹا اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کے مطابق ملزمان کا ہدف فقیر علی تھے، واقعے کے محرک سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.