ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گھر سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے، ڈاکٹر ذوالفقار عالم خان چند روز قبل ہی کینیڈا سے پاکستان آئے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ قصبان کے ایک گھر کے باتھ روم سے لاش ملی ہے، لاش کینیڈین شہریت رکھنے والے ڈاکٹر کی ہے، جو چند دنوں پہلے پاکستان آئے تھے۔
پولیس کے مطابق متوفی ڈاکٹر کی فیملی کینیڈا میں رہائش پذیر ہے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے آنے کے بعد دیگر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
Comments are closed.