جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

کینیڈا، ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، کینیڈین وزیراعظم نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پولیس چیف کے مطابق دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے۔

اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.