کینسر میں مبتلا ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لے لی ہے۔
ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت فیض منگی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
فیض منگی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نوید عالم کا علاج کرایا جا رہا ہے۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کو سندھ حکومت کا خط موصول ہو گیا ہے۔
حیدر حسین کے مطابق نوید عالم کے شوکت خانم اسپتال میں داخلے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.