وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر بھی کیا جانے لگا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس خصوصاً ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر صارفین خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا مانگ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد کے کام کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کے علاج کی وجہ سے اپنے تمام بال کھو بیٹھی ہیں لیکن پھر بھی وہ اس وبائی صورتحال کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔‘
مثالی بہادری سے کینسر جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرتی ڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے ویمن کرکٹر ثنا میر نے بھی ٹوئٹ کیا۔
ثنا میر نے لکھا کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قدر ہمارے دلوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔
ویمن کرکٹر نے بتایا کہ ان کے والدین نے حال ہی میں اپنی ویکسینیشن کروائی ہے ، ویکسین سینٹر میں تمام اقدامات بہت اچھے تھے جس کا سہرا یقیناً ڈاکٹر صاحبہ کو ہی جاتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کینسر کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنی ڈیوٹی کورونا کے دوران سرانجام دینا قابل تحسین ہے ہماری سب کی دعا ہے کے رب کعبہ آپکو صحت یابی عطا فرمائے آمین۔
Comments are closed.