وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہار سے بچنے کے لیے میکاولی، چانکیا اور گوئبلزکی سیاست پر اتر آئی ہے۔ یقینی ہار سے بچنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا بھونڈا الزام اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ انہیں بیلٹ باکس کے اوپر لگے کیمرے کے متعلق الہام ہوا تھا، اپوزیشن ممبران کا اسی کیمرے پر اعتراض اٹھانا انہیں مشکوک بنا رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ یہ حرکت اپوزیشن نے اپنی یقینی ہار کو متنازع بنانے کیلئے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری اقدار کی پابندی کرے۔
فیاض چوہان نے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو سزا دے۔
Comments are closed.