hookup Cragsmoor New York hookup Illinois hookup Monmouth Junction NJ gay hookup places in gloucester county nj gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیلے کی چائے کے حیرت انگیز فوائد

کیلے کا شمار پسندیدہ ترین پھلوں میں ہوتا ہے، بہت کم لوگ اس کی طبی افادیت سےآگاہ ہوں گے اور اس بات کا علم رکھتے ہوں گے کہ یہ غذائی اجزاء سے بھرپور پھل ہے۔

سیب سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کا روزانہ استعمال ڈاکٹروں سے دور رکھتا ہے جبکہ کیلا اس سے زیادہ خوبیوں کا حامل ہے۔

کیلے میں سیب کی نسبت 4 گنا زیادہ پروٹین، 2 گنا زیادہ کاربوہایڈریٹ، 3 گنا زیادہ فاسفورس، 5 گنا زیادہ وٹامن اے، دیگر وٹامنز اور منرلز پائی جاتی ہیں۔

کیلا پوٹاشیئم کے حصول کا بھرپور قدرتی ذریعہ ہے، درحقیقت ایک کیلے میں 455 ملی گرام پوٹاشیئم ہوتا ہے، ہر دل کی دھڑکن کا انحصار پوٹاشیئم پر ہوتا ہے۔

یہ خون کی فلٹریشن کے ساتھ گردوں کی مدد کرتا ہے اور خلیوں کے اندر اور باہر غذائی اجزاء کے بہاؤ کو منظم کرتا ہے جس سے جسم میں سیال کی سطح کو برقرار رکھنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو ناصرف توانائی سے بھرپور ہے بلکہ اس میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے، اس کے علاوہ بعض بیماریوں میں لوگ کیلا کھانے سے اجتناب کرتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔

جہاں کیلے کے صحت سے متعلق بےشمار فوائد ہیں تو وہیں کیلے کی چائے بھی ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

کیلے کی چائے ہاضمے کو بہتر بنانے، دل کو مضبوط بنانے اور بینائی کو فائدہ پہنچانے کے لےی حیرت انگیز کام کر سکتی ہے۔

اپھارہ یا بدہضمی کے مسائل کا سامنا کرنے والوں کے لیے کیلے کی چائے پینا پٹھوں کے تناؤ کو دور کرنے اور آنتوں کے مسائل کو کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

کیلے کی چائے میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ خون کے سرخ خلیوں کی نشوونما کو منظم کرنے اور جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

کیلے کی چائے پانی میں حل پزیر اینٹی آکسیڈنٹس (water-soluble antioxidants) کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے جو جسم کو نقصان دہ بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا پھل کیلا ہے، اس میں ضروری غذائی اجزاء شامل ہیں جو کسی کی بھی صحت کی حفاظت میں مدد کر سکتے ہیں۔

کیلے میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے لہٰذا ہائی بلڈ پریشر کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے روزانہ ایک کپ کیلے کی چائے پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن اس کے استعمال سے پہلے ایک بار ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔

کیلے میں ایک خاص قسم کا پروٹین پایا جاتا ہے، جو جسم کو آرام پہنچاتا اور طبیعت پر خوش گوار اثر ڈالتا ہے۔

کیلے کی چائے قدرتی طور پر تناؤ کو کم کر کے خوشی کا احساس دلانے میں مدد کر سکتی ہے۔

گرم مسالے میں شمار کی جانے والی اجوائن کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔

وٹامن اے اور سی کی وجہ سے کیلے کی چائے پینا بینائی کو بہتر بنانے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے جو ریٹینا کی خرابی کا شکار ہیں۔

ایک پین میں پانی رکھیں اور اسے ابلنے دیں، جب پانی ابلنے لگے تو ایک پورے کیلے کو چھیل کر پین میں ڈال دیں، اب اسے 10 سے 15 منٹ تک مزید ابالیں۔

ابلنے کے بعد اس میں دار چینی کا پاؤڈر شامل کریں، کچھ دیر پکانے کے بعد چائے کو چھان لیں، مزیدار کیلے کی چائے تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.