بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیلیفورنیا، کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا میں یکم اپریل سے ڈزنی لینڈ، دیگر تھیم پارک اور اسٹیڈیم میں عوام کو آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پابندیوں میں نرمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ کورونا ویکسین آنے کے بعد ملکوں کو وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں نرمی کرنے کا اقدام نہیں کرنا چاہیے۔

ادھر ٹوکیو اورقریبی علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ افریقی ملک کینیا میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.