حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے سوئٹزرلینڈ کے مشہور ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر کے اختتامی دنوں کی صورتحال سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ ہم سب بہت ہی شاندار اختتام کی امید کرتے ہیں لیکن مجھے اپنے آخری سنگلز، ڈبلز اور ٹیم میچ میں شکست ہوئی۔
راجر فیڈرر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس ہفتے کے دوران میری آواز بھی خراب ہوئی اور نوکری بھی ختم ہوئی لیکن پھر بھی میری ریٹائرمنٹ اس سے مزید پرفیکٹ نہیں ہوسکتی تھی اور میں یہ سب کچھ ہونے پر بہت خوش ہوں۔
اپنی پوسٹ میں ٹینس ماسٹر نے لوگوں کو نصیحت کی کہ ہر کام کے بہتر اختتام کے بارے میں زیادہ پُرامید نہیں رہنا چاہیئے۔
سال 1998ء میں پروفیشنل مقابلوں کا آغاز کرنے والے فیڈرر نے پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل 2003 میں ومبلڈن جیت کر کیا۔ اس ٹورنامنٹ کو انہوں نے 8 مرتبہ جیتا۔ جس میں 2003 سے 2007 تک لگاتار 5 ٹائٹلز شامل ہے۔
41 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن 6 مرتبہ اور یو ایس اوپن 5 مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
Comments are closed.