سینیٹ کی جنرل نشست کے لیئے ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ کیا ہم اپنے بچوں کو بتائیں کہ سیاستدان بکتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیئے ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یہ شرم کا مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سینیٹ الیکشن میں بدعنوانی روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی صورت نکالنی چاہیئے۔
فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شفاف انتخاب کرانے کیلئے بھی الیکشن کمیشن کو حل نکالنا چاہیئے۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سالوں سے پیسوں کا استعمال ہوتا آیا ہے۔
سینیٹ کی جنرل نشست کے لیئے ایم کیوایم کے امیدوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اراکین میرے ساتھ آئے ہیں، 2018ء میں جو ہمارے ساتھ سانحہ ہوا تھا ا س کے بعد سے ہم آپس میں متحد ہیں۔
Comments are closed.