ورلڈ کپ سے قبل ٹیم رینکنگ پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہیں، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں نمبر ون جبکہ پاکستان نمبر ٹو کے ساتھ داخل ہو گی۔
بھارت اور پاکستان کی ون ڈے ٹیم رینکنگ پر 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ تاریخی طور پر اعداد و شمار ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بھارت کے حق میں ہیں۔
1999ء سے اب تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگ میں ٹاپ دو پوزیشنوں والی ہیں۔
آسٹریلیا نے 1999ء میں ورلڈ کپ جیتا تو وہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا، اسی طرح جب آسٹریلیا نے دوبارہ 2003ء اور 2007ء میں ورلڈ کپ جیتا تو اس کی ٹاپ پوزیشن تھی۔
اس کے بعد بھارت نے 2011ء میں ورلڈ کپ جیتا تو ایونٹ سے قبل اس کی رینکنگ دوسری تھی جبکہ 2015ء کے ورلڈ کپ کا فاتح آسٹریلیا اور 2019ء کا فاتح انگلینڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔
علاوہ ازیں میزبان ہونا بھی بھارت کے لیے مثبت چیز بتائی گئی ہے کیونکہ حالیہ 3 ورلڈ کپ میزبان ممالک نے جیتے ہیں۔
آئی سی سی نے ریٹنگ سسٹم 1981ء میں شروع کیا تھا تاہم 1975ء اور 1979ء کے ورلڈ کپ کے لیے کوئی ریٹنگ سسٹم نہیں تھا۔
1983ء کا فاتح بھارت دوسرے اور 1987ء کا فاتح آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا جبکہ 1992ء کا فاتح پاکستان دوسرے اور 1996ء میں سری لنکا چھٹے نمبر پر تھا۔
Comments are closed.