وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کیا نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اب معزز عدالت ڈکٹیٹ کرنے لگی ہیں؟
مریم نواز کے سوشل میڈیا پر جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے سوال کیا کہ نوازشریف کی صاحبزادی اب معزز عدالت کو ڈکٹیٹ کرینگی کہ فیصلے کیسے کرنے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے تو اچھی اور خلاف دے تو یہ حملہ آور ہوجاتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ والد نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اب بیٹی مریم نواز بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ تو این آر او دے گا اور نہ ہی ای سی ایل میں تبدیلی ہوگی۔
Comments are closed.