بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا لاہور قلندرز کا کوئی نائب کپتان نہیں ہے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہمارا کپتان ہی نائب کپتان بھی ہےنائب کپتان ہونا صرف روایت کی بات ہے۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں عاطف رانا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایونٹ کیسے بہتر ہوسکتا ہے اور یہ لیگ نمبر ون کیسے ہوگی، اس پر بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے رمیز راجا کی قیادت میں یہ نمبر ون لیگ بن جائے گی، ہم نے چار پانچ سال میں بہت ہیرو دیئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کو آغاز آج ہونے جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں یارکشائر اور میلبرن اسٹارز کے ساتھ سیریز کرائیں۔

کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں کے لاٹھی چارج کا انتظار ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات، شائقین کر کٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.